ریاض :  سعودی عرب میں ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کرلیاگیا جب وہ بھاگتی ہوئی سٹیج پر آئی اور کنسرٹ کے دوران ہی مرد گلوکار کو گلے لگالیا ، ماجدالمہندس طائف میں ایک فیسٹول کے دوران پرفارم کررہے تھے جب خاتون سٹیج پر چڑھ آئی ۔سعودی عرب میں کھلے عام مخلوط اجتماع کی اجازت نہیں ہے لیکن اس واقعے میں خاتون نے المہندس کو گلے لگا لیا جس کے بعد فوری طورسیکیورٹی متحرک ہوئی اور خاتون کو گلوکار سے الگ کردیا۔پرنس آف عرب کے نام سے مشہور ہونیوالے المہندس نے اس ضمن میں کسی قسم کا کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم اس واقعے کے بعد عراقی نژاد سعودی گلوکار نے پرفارمنس جاری رکھی ۔