لاہور:  صدرپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے یوم عاشورپرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا ظلم، جبر ا و ر آمریت کیخلاف جدوجہدکیلئے مشعل راہ ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدرپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے انسانی زندگی کیلئے سنہری اصول متعارف کرائے،کربلاکامیدان حق اورباطل کے درمیان معرکہ تھاجس میں حق فتح یاب ہوا،نواسہ رسولﷺکی عملی زندگی کومشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے،امام عالی مقام کی شہادت نے ناانصافی اورزیادتی سے لڑنا سکھایا ہے،عوام آپس میں اتحاد واتفاق پیدا کریں،آج یکجہتی اوربرداشت کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی۔