اسلام آباد(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کو اپنے عہدے کے مطابق زبان استعمال کرنی چاہئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اطلاعات فوادچودھری نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان نا مناسب ہے، بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعتوں کے آلہ کارنہ بنیں، ہم نے امن کےلئے پہلے ہاتھ بڑھایاتھا، بھارتی آرمی چیف بھارتی جنتاپارٹی کے سربراہ نہ بنیں، دنیادیکھ رہی ہے کہ کون امن اورکون جنگ چاہتاہے۔واضح رہے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت نے آج بیان دیا تھا کہ مخالف کوبھی دردکااحساس دلانا چاہیے،پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیا ہے، ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مخصوص ہتھیارہم ایک حد تک استعمال کر سکتے ہیں، عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائزہوتی ہے جبکہ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔