لاہور: شہر میں گزشتہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش نے تباہی مچادی ہے جب کہ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری بارش نے تباہی مچادی ہے، شہر میں جاری شدید بارشوں کے باعث سڑکیں اور انڈر پاس تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں