’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان فرنگی ملاح بن گئے
’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان فرنگی ملاح بن گئے
ممبئی: بالی ووڈ کی بڑی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کا سب کو انتظار ہے اور اب فلم میں عامر خان کا روپ بھی منظرعام پر آگیا ہے جس میں وہ خاصے مختلف لگ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعامرخان کی فلموں کا مداحوں سمیت انڈسٹری کوبے صبری سے انتظار ہوتا ہے۔ اداکارامیتابھ بچن، کترینہ کیف کے بعد اب عامرخان کا روپ بھی منظرعام پرآگیا ہے جو ان کی دیگر فلموں سے خاصا مختلف ہے جب کہ ان کا فلم میں کردار’فرنگی ملاح‘ کے نام سے ہوگا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں 25 پاکستانی فنکار
اداکارنے تصویر شئیرکراتے ہوئے لکھا کہ ’دادی کی قسم میں ایک فرنگی ملاح ہوں، مجھ جیسا نیک انسان پوری دنیا میں آپ کونہیں ملے گا، سچائی تو میرا دوسرا نام ہے اوربھروسہ میرا کام‘۔
View this post on Instagramऔर इ हैँ हम, फिरंगी मल्लाह. हम से ज्यादा नेक इन्सान इस धरती पे कहीं नहीं मिलेगा आपको. सच्चाई तो हमरा दूसरा नाम है, और भरोसा हमरा काम. दादी कसम !!! #ThugsOfHindostan | @yrf | @tohthefilm | @amitabhbachchan | @katrinakaif | @fatimasanashaikh
شئیرکردہ تصویر میں عامرخان ایک گدھے پر سوار ہیں اور وہ سبزرنگ کی جیکٹ اور ہیٹ پہنے ہوئے جب کہ کالا چشمہ لگائے ہوئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: امیتابھ بچن سب سے بڑے ’’ٹھگ‘‘
اس سے قبل عامرخان کی جانب سے اداکار امیتابھ بچن (خدا بخش) اوراداکارہ کترینہ کیف (سریا) کی فلم کے کرداروں میں تصاویر شئیر کی جاچکی ہیں۔ فلم کا باقاعدہ ٹریلر آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کی سالگرہ 27 سمتبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
Source: Urdu Reporter
The post ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان فرنگی ملاح بن گئے appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.