سری نگر:  آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔نجی ٹی وی چینلّ کے مطابق  آل پارٹی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پوری میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں،کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی جنگی ٹربیونل واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرے۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک دبانے میں ناکامی کے بعد بھارت کی جارحیت میں اضافہ ہو گیا ہے، کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ رواں ماہ بھی جاری رہا جبکہ قابض فوجوں کے خلاف کشمیریوں کے مظاہرے بھی جاری ہیں،اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمشنر کی جانب سے جون میں جاری رپورٹ میں بھی بھارت کی طرف سے بھارت کی غاصب فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا تھا