شکارپور (امیر علی بھٹو  سے)پاکستان سنی تحریک شکارپور کی جانب انڈین افواج کے خلاف غوثیہ اشرفیہ مدرسہ سے ایک ریلی نکالی جو شہر کے مین چوراہوں سے گذر کر ڈسٹرکٹ پریس کلب شکارپورکے سامنے دھرنا دیا۔ دھرنے میں شامل پاکستان سنی تحریک شکارپور کے کارکنوں نے انڈین فوج مردہ باد ،دہشتگردی مرہ باد کے پر زور نعرے لگائے۔ دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنما مولانا حبیب احمد قادری اور دیگر نے ہندستانی اور کشمیری مسلمانوں پر انڈین فوج کی طرف سے کئے گئے مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندستان اور کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بند کروائیں۔