لاہور: وزیرصحت پنجاب یاسمین راشدنے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بات کرناملکی سا لمیت کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے،رانامشہود کی باتوں سے ثابت ہوگیا یہ لوگ پہلے بھی غلط کام کرتے تھے،بھارت ہمارے سر پر کھڑا ہے ہمیں اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہییں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمیں قوم نے عزت دی ہے اور ہم ان کے لئے کام کرنے آئے ہیں،گورنرہاؤس کوعام لوگوں کے لئے کھولا ہے،وی آئی پی کلچر کاخاتمہ چاہتے ہیں،تین مرتبہ سول حکومت بننے کامطلب ہے کہ جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے اور جمہوریت عوام کے ووٹ سے چلتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا مشہود کے بیان کو ان کی پارٹی نے بھی قبول نہیں کیا،بھارت ہمارے سر پر کھڑا ہے ہمیں اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہییں،اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بات کرناملکی سا لمیت کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے،رانامشہود کی باتوں سے ثابت ہوگیا یہ لوگ پہلے بھی غلط کام کرتے تھے،بھارت کیساتھ جس طرح کے حالات چل رہے ہیں ہمیں اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہییں،ہم فوج کیساتھ کھڑے ہیں یہ ہماری فوج ہے اور یہ ہمارے دفاع کے لئے ہے۔