شکارپور( امیر علی بھٹو  سے) یورپی یونین اور سندھ حکومت کے تعاون سے سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن کی جانب سے میسن اور پلمبر کے بارے میں دو روزہ ٹریننگ ڈسٹرکٹ سرسو آفس شکارپور میں دی گئی۔ جس میں تحصیل لکھی غلام شاہ اور تحصیل خانپور کے 15 گائوں کے افراد نے شرکت کی۔ دو روزہ ٹریننگ کے اختتام پر پروجیکٹ مئنیجر سرسو حامد مگسی، واش اسپیشلسٹ مصدق کیانی، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر پروین مہر اور ڈسٹرکٹ مئنیجر سرسو ڈاکٹر شاھد لاکھو نے ٹرینی افراد کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور سندھ حکومت کے تعاون سے ( PINS ) پروگرام کے تحت میسن اور پلمبر کی ٹریننگ کا مقصد گائوں لیول پر ہر گھر کے اندر سستے دام پر صاف پانی کی فراہمی اور ہر گھر میں لیٹرن بنانے کے بارے میں ٹریننگ دی گئی ہے جس کے استعمال سے گائوں کے لوگ اپنے بچوں اور خود کو کئی مہلک بیماریوں سے بچا سکیں گے۔ ٹریننگ کے اختتام پر ٹرینی افراد میں پارٹیسپیشن سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔