اسلام آباد:  اسلام آباد میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں سمیت مالاکنڈ، خیبر پختونخوا، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کیدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت مِٹھی میں بیالیس، رحیم یار خان، دادو، سبی اور تربت میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا