لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی مرحوم اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی خدمات کے اعتراف میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظورکر لی گئی ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازمرحومہ کی خدمات کے اعتراف میں قراردادرکن پنجاب اسمبلی رانامحمداقبال نے پیش کی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکے انتقال پررنج کااظہارکرتاہے اور ایوان کلثوم نوازکی خدمات کے اعتراف میں مادرجمہوریت کاخطاب دیتاہے۔