پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مذہبی رہنما مولانا اسماعیل درویش جاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختون خوا کے دار الخلافہ پشاور میں نامعلوم افراد نے مذہبی رہنما مولانا اسماعیل درویش کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے نتیجے میں مذہبی رہنما مولانا اسماعیل درویش اور ان کا محافظ پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ پھندو کی حدود میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے کی۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔