اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر قتل کیس میں مشرف کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا وہ بھاگا ہوا ہے۔جمعہ کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدلیہ سے ہمارے خاندان کا پرانا تعلق ہے، ہم تین نسلوں سے عدالتوں میں آتے رہے ہیں ٗمجھے امید ہے عدلیہ سے انصاف ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس میں جن سہولت کاروں کے ڈی این اے میچ ہوئے تھے انہیں بھی بری کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جنرل ر یٹائرڈ پرویز مشرف کے بارے میں کوئی فیصلہ ہی نہیں دیاگیا، وہ بھاگے ہوئے ہیں، بی بی کو سب نے کہا تھا کہ آپ کی جان خطرہ میں ہے، سیکیورٹی خدشات کے باوجود بی بی کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کا نواسہ ہوں اپنا قانونی حق استعمال کروں گا، سپریم کورٹ میں سب قابل احترام ججز ہیں، امید ہے بی بی قتل کیس میں ہمیں انصاف ملے گا، میں اب ان اداروں سے خود انصاف مانگنا چاہتا ہوں۔