لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے نجی ٹی وی چینل کے مطابق قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس ہو ا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ،شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن نے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے ،ا س حوالے سے اجلاس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج دو مراحل میں ہو گا ،پہلے مرحلے میں سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں احتجاج ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں عوامی احتجاج کیا جائے گا ،کل ایک دن کی مہلت ہے بدھ سے احتجاج کیا جائے گا،احتجاج پارلیمنٹ کے اندراورباہرمحدود نہیں رہے گا،حکومت کومنگل تک قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی مہلت دی ہے