اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حفاظتی مچلکوں کی واپسی کی درخواست پرشکایت کنندہ جمیل اکبربگٹی کونوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حفاظتی مچلکوں کی واپسی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے شکایت کنندہ جمیل اکبر بگٹی کونوٹس جاری کردیا۔جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ مچلکوں کی واپسی پرریاست کوکوئی اعتراض ہے؟،استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ ریاست کوکوئی اعتراض نہیں،مدعی کی اپیل بھی نہیں گئی،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ عدالت کی تسلی کیلئے مدعی کونوٹس جاری کردیتے ہیں،یہ جانناضروری ہے مدعی نے اپیل دائرکی یانہیں؟،عدالت نے کیس کی سماعت 10 روزکیلئے ملتوی کردی۔