کولمبو:  سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث9 ا فراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیزاسٹرمنیجمنٹ سینٹر کے ترجمان پرادیپ کودیپیلی نے بتایا کہ طوفانی بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں دارالحکومت سری لنکا میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث ملک بھر میں 48 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ5ہزار سے زائد خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر21محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہوئے ہیں۔