اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 2 روزہ دورے پرکل تاجکستان روانہ ہوں گے،وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر کل تاجکستان روانہ ہوں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کاسربراہی اجلاس 11 اور 12 اکتوبرکودوشنبے میں ہوگا،بھارتی وزیرخارجہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گی، وزیرخارجہ جمعہ کووطن پہنچیں گے۔