اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 131 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے این اے 131 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی ،وکیل سعد رفیق نے کہا کہ نیب کی طرف سے کال اپ نوٹس جاری کئے گئے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ بنچ یہاں سے 45منٹ کی دوری پر ہے،وکیل کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بڑی مشکل سے یہاں پہنچے ہیں وہاں گئے توگرفتار کر لیں گے ، ہم نے 15 دن کی حفاظتی ضمانت کیلئے استدعا کی ہے،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہم الیکشن کے ذمہ دار نہیں،کل لاہور میں پریس کانفرنس کرکے یہاں آ گئے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔