پی ایس ایل فور کے پلیئرز ڈرافٹ 20 نومبر کو ہوں گے

 لاہور: پاکستان سپر لیگ فور کے پلیئرز ڈرافٹ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

ٹریڈ ونڈو 12 نومبر کو بند ہوجائے گی، ہر فرنچائز کو گزشتہ اسکواڈ سے زیادہ سے زیادہ 10 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی، ریلیز کیے جانے والے کھلاڑی پول میں واپس آنے کے بعد تمام ٹیموں کو سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔

غیر ملکی اسٹارز میں اے بی ڈیویلئرز، کولن منرو، شین واٹسن، سنیل نارائن، کرس لین اور ڈیرن سیمی جیسے بڑے نام شامل ہیں، شاہد آفریدی اور شعیب ملک سمیت دیگر پاکستانی اسٹارز بھی ایونٹ کے پہلے میچ کا حصہ بننے کے لیے بیتاب ہیں، پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کو ہوگا۔

Source: Urdu Reporter

The post پی ایس ایل فور کے پلیئرز ڈرافٹ 20 نومبر کو ہوں گے appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.