ملتان(ویب ڈیسک) لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے اور شعیب محمد کے صاحبزادے شہزر محمد نے قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری اسکور کرکے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تین نسلوں کی جانب سے ڈبل سنچری کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شہزر محمد نے ملتان کیخلاف کراچی وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 265 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ محمد فیملی کی تین نسلیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنے والی بن گئیں۔شہزر کے والد شعیب محمد اور ان کے دادا حنیف محمد بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچریاں بناچکے ہیں۔

The post لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے نے ڈبل سنچری کرکے منفرد ریکارڈ بنا دیا appeared first on Urdu News Room.