نئی دہلی: بھارت کے مشہور شہر میرٹھ میں 4بچوں کا باپ برقع پہن کر نابالٖغ محبوبہ کوملنے اس کے گھر پہنچ گیا ،اہل محلہ نے درگت بناڈالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی کے علاقہ میرٹھ کے گائوں کاشی کا صنوبر اپنے گاوں کی ایک نابالغ بچی کے عشق میں گرفتار ہو گیا اور اس کو ساتھ لے کر لو میرج کر نے کی کوشش کی لیکن لڑکی کے اہل خانہ نے موقع پر پہنچ کر شادی ناکام بنا دی جس کے بعد ملزم برقع پہن کر اپنے محبوبہ کو ملنے اس کے گھر پہنچ گیا جہاں اہل خانہ کے روکنے پر ان پر چاقو سے حملہ کردیا ،شور کی آواز پر اہل محلہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کی خوب چھترول کی اس دوران ملزم نے ایک  گولی کھا کر خود کو بیہوش کرنے کا ڈرامہ کیا ، جس کے بعد ا س کو پولیس کو سونپ دیا گیا،فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔