ریاض:  پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سابق وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز سے ریاض میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان اور شوکت عزیز کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔