کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہدکی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔کشمیرپربھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ 71 سالوں سے کشمیرپر 5 لاکھ بھارتی فوج کاغاصبانہ قبضہ ہے،پیپلزپارٹی کشمیریوں کی خاطرہرفورم پر کھڑی ہوگی۔