کراچی : سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی لگاد ی،چیف جسٹس پاکستان نے غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا اور ریمارکس دیئے ہیں کہ کوئی ہمارا ڈیم بند کرا رہا ہے ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی لگا دی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بندکریں یہ بھارتی مواد ،عدالت نے غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کوئی ہمارا ڈیم بند کرا رہا ہے ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں