ٹوکیو: عالمی شہرت یافتہ الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے روس میں لائیو پروگرام کے دوران حریف کمپنی ایپل کا موبائل استعمال کرنے پر اپنی برانڈ ایمبیسیڈر پر 1.6ملین ڈالرز کا مقدمہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بڑے سیاستدانوں تک رسائی رکھنے والی روس کی مشہور ٹی وی اینکر اور صحافی کسینیا سبچک کو سام سنگ نے اپنے موبائل کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا اور ساتھ ہی یہ ذمہ داری بھی سونپی تھی کہ وہ عوام میں سام سنگ کا موبائل استعمال کریں۔گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران کسینیا لائیو شو کے دوران ‘آئی فون ایکس’ استعمال کرتے ہوئے پائی گئیں حالانکہ انہوں نے ایک کاغذ کی مدد سے اسے چھپانے کی کوشش بھی کی لیکن کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رکھ سکیں۔رپورٹس کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی پر سام سنگ نے روسی صحافی کو 1.6ملین ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے، لیکن ابھی تک کسینیا یا سام سنگ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا