نیویارک:  ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر 70 سال سے قابض بھارتی فوج آج تک کشمیریوں کے دل و دماغ کو نہیں جیت سکی ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 70 سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا غیرقانونی قبضہ قائم ہے اور ہم کشمیری عوام کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیری عوام کو ان کا حق نہیں ملے گا اس وقت تک ہمارے لیے ہر دن یومِ سیاہ ہی ہو گا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں دس دنوں کے دوران کشمیر کے مسئلے کو پانچ مرتبہ اٹھایا گیا ہے اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا مشن کشمیریوں کی آواز کو پوری دنیا تک پہچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آزادانہ تحقیق کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دریں اثنامقبوضہ کشمیرپربھارتی جارحیت کے71سال ہونے پرپاکستان ہاؤس میں تقریب میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے پاکستان کاساتھ پائیداراوردیرپاہے،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھے گا،پاکستانی مندوب نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں پروحشیانہ تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی علاقے پرقبضہ کیاجاسکتا ہے لیکن دلوں،دماغوں پرقابض ہونا ممکن نہیں،پاکستانی مشن عالمی ادارے میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کررہا ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ 10دنوں میں 5بارکشمیرکامعاملہ اٹھایا،آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے،بھارت کشمیریوں کودبانے اورحقیقت کو چھپانے کی بھی کوشش کر رہا ہے،تقریب میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پردستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔