اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی آج 22 سال بعد اپوزیشن چیمبر میں آمد ہو گی۔نوا زشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے آج 12 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔پاناما ریفرنس میں سزا اور رہائی کے بعد پہلی بار سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد آئیں گے۔ جہاں پر وہ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات 12 بجے ہوگی۔ جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی، قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں سے بھی مشاورت کریں گے۔