کابل : افغانستان کے صوبہ فرح میں ملٹری ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔افغان ملٹری کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ افغان صوبہ فرح میں پیش آیاجس میں 20 افراد ہلاک ہو گئے، ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹرمیں صوبہ فرح کے کلیدی عہدیدارسوارتھے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئےں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی۔