لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خود ہی ان باتوں کو فاش کیا جن کی تشہیر پر پابندی تھی۔تفصیلات کے مطابق مسلم (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز کی جانے والی وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ میڈیا پر دھرنے کی کوریج پر پابندی تھی لیکن وزیراعظم نے بتایا کہ دھرنا والے کیا کہہ رہے ہیں، وزیراعظم نے خود ہی ان باتوں کوفاش کیا جن کی تشہیر پر پابندی تھی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے بتایا کہ کوئی چیف جسٹس کو واجب القتل اورآرمی چیف کو غیرمسلم قرار دے رہا ہے، وزیر اعظم کے اس تقریر سے کیا پیغام ملا ہے۔