ادبی ڈائری حسن عباس بخاری سے
بابائے صحافت مختاربخاری ادبی فاوٗنڈیشن اور بندگی نیوز کے اشتراک سے پریس کلب پاک پتن کے سبزہ زار میں مانچسٹرانگلینڈ سے آئے معروف شاعرجناب ڈاکٹر یونس امین کے ساتھ ایک شام منائی گئی،جس کی صدارت دوحہ قطر سے آنے والے نامورشاعر جناب ڈاکٹر فرتاش سیدنے کی،جبکہ مہمان خصوصی اردو کے پہلے منظوم سفرنامے کے خالق جناب یونس متین تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں پاکستان میں تروینی کے پہلے صاحب کتاب شاعر جناب زعیم رشید اور پروفیسر صغیر تبسم تھے، ملک کے کونے کونے سے نامور اورمعتبر شعراء نے اس خوبصورت شام میں شرکت کرکے اس کی رونق کو دوبالا کیا معززین شہر کی ایک بڑی تعداداس اس محفل میں شریک تھی جن میں میاں نوید علی ایم پی اے پاک پتن،چوہدری مظفراقبال چئیرمین بلدیہ پاک پتن،چوہدری اسراراحمد وائس چئیرمین بلدیہ،چوہدری محمد الیاس مرکزی رہنما آریوجے پاکستان،سید سلمان شاہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر،چوہدری عاطف مجید ڈائریکٹر بندگی نیوز،جناب آصف محمود،آئی پلس ایڈورٹائیزر،میاں علی عمران ہوتیانہ،چوہدری شفقت محمود،سید معین رضوی،جبکہ پریس کلب رجسٹرڈ پاک پتن کے صدر افتخار احمد بھٹی سید محمد احمد شاہ چوہدری خالد بشیر محمدعلی رحمانی،مخدوم نقوی،خالد بھٹی،ارشد حسین سید، وسیم نقوی،رانا محمد حسن طارق طور،سید وحید اعجاز بخاری،سیدعرب بخاری،وسیم سیال بندگی نیوز،اور پریس کلب پاک پتن کے جنرل سیکرٹری سید حسن عباس بخاری جوکہ بابائے صحافت مختار بخاری ادبی فاوٗنڈیشن کے بھی چئیرمین ہیں کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور قلم کاروں کی بڑی تعداد اس محفل میں شریک تھی،مہمان شعراء میں امجد خان تجوانہ، ابرار پارس، افتخارواجد،جہانگیر پریمی شامل تھے جبکہ مقامی شعراء میں استادشاعر جناب شریف ساجد، ڈاکٹر اظہر کمال، موج دین فریدی، کرم علی کیفی،نویدعاجز، تائب نظامی، اے ڈی شاھد اور سید امبر بخاری شامل تھے تقریب کے آخر میں بندگی نیوز کی دوسری سالگرہ پہ بیس پاوٗنڈ کا کیک کاٹا گیا،ستر سے ذیادہ شعراء صحافیوں اور معززین شہر کو بابائے صحافت مختاربخاری ادبی فاوٗنڈیشن کی طرف سے فروغ ادب ایوارڈز سے نوازا گیا اور ان کی دستار بندی کی گئی، اس تقریب کی نقابت سید امبربخاری جنرل سیکرٹری بابائے صحافت مختاربخاری ادبی فاوٗنڈیشن نے کی،بابائے صحافت مختاربخاری ادبی فاوٗنڈیشن کے چئیرمین اور پریس کلب رجسٹرڈ پاک پتن کے جنرل سیکرٹری اور اس پروگرام کے آرگنائیزرسید حسن عباس بخاری نے اپنے خطاب میں فاوئنڈیشن کے مقاصد بیان کیئے اور آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیاتقریب کے اختتام پہ تمام شعراء مہمانوں اور سامعین کی پرتکلف کھانوں سے ضیافت کی گئی،شام سات بجے شروع ہونے والا یہ پروگرام رات تین بجے بخیروخوبی اپنے اختتام کو پہنچا،