پسرو ر : قادیاں والی میں بااثرافرادنے اراضی پرقبضہ کے دوران خواتین کو تشددکا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہو گئیں ۔ تفصیلات مطابق پسرور قادیاں والی میں بااثرافرادنے شہری کی غیرموجودگی میں اس کی22 ایکڑاراضی پرقبضہ کرلیا،خواتین کے منع کرنے پرملزمان نے خواتین پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ڈنڈوں کے وارسے 3 خواتین زخمی ہوگئیں ،زخمی خواتےن کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبعی امداد دی جار ہی ہے ۔ تھانہ پھلورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ملزمان ابھی تک گرفتارنہیں ہو سکے۔