نوشہرہ : جمعیت علمائے اسلام(س) کے سربراہ مولانا سمیع الاحق کی میت کو جنازہ گاہ پہنچا دیا گیا، مولاناسمیع الحق کی نمازجنازہ کچھ دیربعدکالج گراؤنڈمیں اداکی جائےگی اور انہیں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں اپنے والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق مولانا سمیع الحق کا نمازے جنازہ ان کے بھائی مولانا انور الحق پڑھائیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ،گورنر شاہ فرمان ،راجہ ظفر الحق، اقبال ظفر جھگڑا ،امیر مقام ، غلام بلور اوردیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما،مدارس کے طلباجنازے میں شرکت کےلئے اکوڑہ خٹک پہنچ گئے، دارلعلوم حقانیہ میں بھی ہزاروں کی تعداد میں کارکنان جمع ہو چکے ہیں۔تعزیت اور جنازے کےلئے ملک بھر اور افغانستان سے بھی مدرسے کے طلبہ پہنچ گئے۔جناز گاہ اور دارلعلوم حقانیہ پرسکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، پولیس کے ساتھ مدرسہ کے طلبا بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔