راولپنڈی: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی) میں داخل کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار انتہائی سخت سیکیورٹی میں فیملی کے ہمراہ چیک اپ کےلئے راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے جہاں آر آئی سی کے سربراہ میجر جنرل (ر) اطہر کیانی نے چیف جسٹس کا چیک اپ کیا۔چیک اپ کے دوران پتا چلا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند تھی، سپیشل بیلون استعمال کرکے شریان کی بندش دور کردی گئی تاہم چیف جسٹس کو مزید دیکھ بھال کےلئے ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دل میں دو سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔سربراہ آر آئی سی جنرل (ر) اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی کامیاب اینجوپلاسٹی کی گئی اور دل کی ایک بند شریان کو کھول دیا گیا، چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اب وہ اہلخانہ سے گفتگو بھی کررہے ہیں جبکہ چیف جسٹس کو کیتھ لیب سے وی وی آئی پی وارڈ منتقل کردیا گیا ہے،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سیکیورٹی رینجرزنے سنبھال لی ہے ،چیف جسٹس کی عیادت کیلئے جسٹس آصف سعیدکھوسہ بھی ہسپتال پہنچ گئے ۔