اسلام آبا د: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوئی ایسی تحریک چلانے کے موڈ میں نہیں جس سے نظام لپیٹاجائےفوادچودھری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی کوشش ہے کہ نظام چلے،ایک شخص کے مسلسل بیانات سے سیاسی نظام کوسپورٹ نہیں مل رہی،ایک شخص نظام کو متاثر کر رہا ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کہ ایک صوبہ لپیٹ میں آئے توسارا نظام لپیٹ میں آتا ہے،امید ہے حکومت کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کرے گی۔