کراچی: سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نیب میں پیش ہونے سے انکارکر دیا،سابق وزیراعلیٰ سندھ نے نیب حکام کوپیش نہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے ملیرڈویلپمنٹ اتھارٹی سرکاری زمینیں غیرقانون الاٹ کرنے کی منظوری دینے سے متعلق تحقیقات کےلئے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کوآج طلب کررکھا تھا،سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب میں پیش ہونے سے انکارکر دیااورنیب حکام کوپیش نہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ عدالت سے رجوع کرنے کے بعد نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔