اسلام آباد : مسلم  لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک کروڑنوکریوں میں سے کتنی کاانتظام ہوچکا ،جواب دینا ہوگا۔اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 50لاکھ گھروں میں سے کتنے گھروں کی پالیسی بن گئی ؟ حکومت ذاتی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے ملک کوداو پرنہ لگائے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے100روزمیں عوام پرمہنگائی کابم گرادیا،تحریک انصاف نے پہلے دھرنے دے کر ملک دشمنی کی اور اب مہنگائی کر کے کر رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ چین میں چور ڈاکو کا شور مچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،یہ لوگ چین میں کوئی سٹریجی لے کر نہیں گئے ۔