فیصل آباد: پا کستان مسلم لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ خاں ایم این اے نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے والے آج کشکول اٹھا کر بڑے ہی فخر سے قرضے کی بھیک مانگ رہے ہیں ۔یوٹرن لینا حکومتی پالیسیوں پر وزیراعظم کا فیشن آف ڈے بن چکا ہے حکومت نے عوا م کو ریلیف کی بجائے مہنگائی کر کے تکلیف ہی دی ہے ۔حکومت کا 90دن کا پلان قوم پر سوائے طفیل تسلی کے سوا کچھ نہیں حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ،بیروزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔مزدورکے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ میں ،مہر حامد رشید ایم پی اے ،آزاد علی تبسم سابق ایم پی اے ،اصغر علی گوگا (چیئر مین UC-185)،افتخار محمود سپراء (چیئر مین )نے ملت ٹاؤن میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر معززین علاقہ رانا پرویز (جنرل کونسلر)،حامد (نمبردار)،آصف(جنرل کونسلر)،ملک تجمل ،چوہدری محمد بوٹا،چوہدری فقیر محمد ،ریاض مسیح (اقلیتی کونسلر)کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ خاں کا NA-106میں عوامی رابطہ اپنی مثال آپ ہے ۔ہمارے دکھ درد میں شریک ہو کر انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ حقیقی عوامی لیڈر ہیں اور ہم ان کی قیادت میں تمام مسلم لیگی کارکنان متحد ہیں