مانچسٹر(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)فکس اٹ جادہ گروپ تنظیم سازی کے عمل کے بعد پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چیئر مین فاروق احمد نے یو کے میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں وائس چیئر مین عابد امین اور کور کمیٹی کے تمام ارکان جس میں شہزاد اسحاق،کلیم آمین،عطاء الرحمن،فہیم مشتاق،مہر وسیم،عدنان ظفر،عمر ریاض،آصف افتخار،یوسف قادری،وقاص حسن نے شرکت کی اجلاس کا آغاز۔ فکس اٹ جادہ کی بطور چیرٹی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹ کے انعقاد سے کیا جس پر تمام فکس اٹ جادہ کے ارکان کو مبارکباد پیش کی۔تمام اراکین کی مشترکہ رائے سے صفائی کے پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے اہم منصوبوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے حکمت عملی تیا رکی جس میں پورے جادہ میں بجلی کی تاروں کو اکٹھا کرنا،سکولوں مین مفت کتابیں تقسیم کرنے کا پروجیکٹ،تجرباتی طور پر سولر لائٹ لگانے کا کام،بلڈ بنک کا انعقاد،جادہ کے گردونواح میں شجر کاری کی مہم،اس کے ساتھ جاد ہ میں ایک کمیٹی کی تشکیل کا اعلان ہو گا جس میں بزرگ اور نوجوان افرا کا چناؤ ہو گا، جس میں انکو ذمہ داری دی جائے گی،اور پورے جادہ کے عوام سے اپیل ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی مشورہ ہو تو ہمیں آگاہ کریں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہو گی علاوہ ازیں عمر ریاض کی کوششون سے جادہ کے نقشے کو پیش کیا جس کی مدد سے پورے جادہ میں زون بنائیں جائیں گے ان سب کاموں کے لیے جادہ کی عوام کے ساتھ ساتھ مقامی فلاحی تنظیموں سے بھی مدد لی جائے گی ان سب لوگوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جو ا س اس وقت جادہ کی صفائی کے لیے اپنا قیمتی وقت نکال رہے ہیں۔
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے
ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا