عتیقہ اوڈھو کیس سننے سے معذرت کی درخواست مسترد، اے سی پنڈی کو جلد فیصلے کا حکم

 راولپنڈی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی میڈم نعیم افضل کی عتیقہ اوڈھو کیس سننے کی معذرت مستردکردی اور جلد میرٹ پر فیصلہ کا حکم دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی میڈم نعیم افضل کی عتیقہ اوڈھوسے دو بوتل شراب برآمدگی کیس سننے سے انکارکی تحریری معذرت مستردکردی اوریہ کیس واپس بھجواتے ہوئے جلد میرٹ پر فیصلہ کا حکم دیا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ7سال قبل4جون2011کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے درج کیا تھا،اس مقدمہ کے اب تک 10جج تبدیل ہوچکے ہیں اور یہ کیس تاحال زیر التواء ہے۔

Source: Urdu Reporter

The post عتیقہ اوڈھو کیس سننے سے معذرت کی درخواست مسترد، اے سی پنڈی کو جلد فیصلے کا حکم appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.