اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینٹر پرویز رشید نے ایم ڈی پی ٹی وی کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے فیصلہ تو تفصیل سے پڑھوں گاسمجھوں گا،فیصلہ پڑھنے اور سمجھنے کے بعد قانونی راہ اختیارکروں گا،فیصلہ پڑھنے کے بعد پتاچلے گا کہ مجھ سے کیا گناہ سرزد ہوا۔سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد صحافی کے آپ نے سپریم کورٹ کافیصلہ سنا آپ سے بھی ریکوری کاحکم ہے کتنے پیسے آپکے حصے میں آئیں گے جواب میں سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومتی پروسیجر کوئی ایک شخص نہیں کرتا،پروپوزل بنتا ہے مختلف لوگوں کے پاس جاتا ہے، پروپوزل کو پرکھا جاتاہے کہ قانون کے مطابق ہے یانہیں اورپروپوزل پر درجنوں لوگ اپنی رائے دیتے ہیں، پرویز رشیدنے کہا کہ جب یہ کام ہوا تو مجھے بتایا گیا کہ یہ کام درست ہے،بتایا گیا پہلے بھی ایسے ہوتارہاہے،قاسمی صاحب کی تقرری کے بعد بھی ایسا ہوا،اس لیے چاہتا ہوں پہلے فیصلہ پڑھوں وکلا سے مشورے کے بعد لائحہ عمل بناوں گا۔انہوں نے کہا کہ قاسمی صاحب کی اہلیت پوری دنیا میں تسلیم کی جاتی ہے،لوگ قاسمی صاحب کی کتابیں پڑھتے ہیں ان پر پی ایچ ڈی کرتے ہیں کیا وہ بھی نااہل ہوجائیں گے