’ٹھگ آف ہندوستان‘ ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی آن لائن لیک

ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔

رواں سال کی دوسری مہنگی ترین فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی تاہم ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی ’تامل روکرز‘ نامی ویب سائٹ پر فلم آن لائن لیک ہوگئی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم ایچ ڈی کوالٹی میں لیک ہوئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کا جذباتی پیغام

فلم آن لائن لیک ہونے پر تامل فلم پروڈیوسرز کونسل(ٹی ایف پی سی) نے ویب سائٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سے قبل اسی ویب سائٹ پر تامل فلم ’سرکار‘ بھی لیک ہوگئی تھی جس پر کونسل کے اراکین نے سینما مالکان کو کہا تھا کہ وہ تھیٹر میں لوگوں کو موبائل فون اورکیمروں کے استعمال سے روکیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:’ٹھگ آف ہندوستان‘ اوسط درجے کی فلم قرار

واضح رہے 325 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی آن لائن لیک کا  اثر اس کے بزنس پر پڑے گا اور فلم کا بزنس متاثر ہوگا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اتنےمہنگے بجٹ سے بنائی گئی فلم کو اپنی لاگت پوری کرنے کے لیے ایک دن میں 50 کروڑ کمانے ہوں گے تاہم فلم شائقین کو ریلیز کے پہلے روز ہی متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Source: Urdu Reporter

The post ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی آن لائن لیک appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.