’ٹھگ آف ہندوستان‘نے کروڑوں ٹھگ کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اوربالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز کروڑوں ٹھگ لیے۔

گزشتہ روز ریلیز ہونے والی عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ناقدین اورشائقین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی تھی، شائقین نے ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو اوسط درجے کی فلم قرار دیتے ہوئے اسے بیزار کن قرار دیاتھا، لیکن تنقید کے باوجود ’ٹھگ آف ہندوستان‘ لوگوں کی جیبوں سے کروڑوں نکلوانے میں کامیاب رہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹھگ آف ہندوستان‘ آن لائن لیک

فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے  52 کروڑ25 لاکھ کا بزنس کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل بھارتی سینما کی تاریخ میں کسی فلم نے ریلیز کے پہلے روز اتنا بزنس نہیں کیاتھا، اس کے ساتھ ہی ’ٹھگ آف ہندوستان‘ دیوالی پر بھی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے، ٹھگ آف ہندوستان‘ سے قبل سلمان خان کی فلم ’پریم دھن پایو‘ نےدیوالی کے موقع پر39 کروڑ اور ’باہو بلی‘ نے 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کیاتھا۔

صرف یہی نہیں 52 کروڑ سے زائد کے بزنس کے ساتھ ’ٹھگ آف ہندوستان‘ رواں سال ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے، اس سے قبل فلم ’سنجو‘ نے ریلیز کے پہلے روز 34 کروڑ75 لاکھ، ’ریس3‘ نے 29 کروڑ 17 لاکھ، ’گولڈ‘ نے 25 کروڑ 25 لاکھ اور ’باغی2‘ نے 25 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیاتھا۔

Source: Urdu Reporter

The post ’ٹھگ آف ہندوستان‘نے کروڑوں ٹھگ کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.