جنید خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ایک روزہ میچز سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ آج دوسرے ایک روزہ میچ میں مدمقابل ہوں گے تاہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے، فاسٹ بولر جنید خان کے پاؤں کی انگلی میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج کھیلے جانے والے میچ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے جب کہ دوسرے میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ابھی تک جنید خان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Source: Urdu Reporter

The post جنید خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.