دوسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی: دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ابو ظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ان فٹ جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ کیویز نے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

Source: Urdu Reporter

The post دوسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.