پاکستانی اوپنر امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

ابو ظبی: کیوی بولر فرگوسن کے خطرناک باؤنسر نے پاکستانی اوپنر بیٹسمین امام الحق کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بلے باز امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

امام الحق کو کیوی بولر لوکی فرگوسن کا تیز باؤنسر جبڑے پر لگا وہ ہیلمٹ کی وجہ سے خطرناک انجری سے بچ گئے لیکن  ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ شدید تکلیف کے باعث امام الحق کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Source: Urdu Reporter

The post پاکستانی اوپنر امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.