15

آغا علی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبریں ایک بارپھر سرگرم

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرگرم ہونے لگی ہیں۔حنا الطاف اور آغا علی کی جدائی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا کہ جب سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر غور کیا کہ جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے۔اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اس وقت حنا الطاف کے 6 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اُن کے شوہر آغا علی کے فالوووز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں