پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑقتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے، کیس کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان شہید ایس پی طاہرداوڑ کے گھرگئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی،اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے،وفاقی اورخیبرپختونخوا حکومتیں ناکام نہیں،وقت بتائے گا کہ وفاقی حکومت ناکام ہے نہ صوبائی حکومت ناکام ہے۔انہوںنے کہا کہ عالمی سطح پرتحقیقات کرانے کے مطالبے کاابھی نہیں سوچا،اہلخانہ تحقیقات سے مطمئن نہ ہوئے تو ان کے اطمینان کیلئے اقدامات کرینگے۔