لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب)نے خواجہ آصف کی اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کروانے کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف سے ملاقات کیلئے نیب حکام کو درخواست دی تھی، نیب حکام نے لیگی رہنما کی شہبازشریف سے ملاقات کروانے سے انکار کردیا،نیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے صرف ان کی فیملی کو ملاقات کی اجازت ہے ۔