کراچی: میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور بیان ریکارڈ کرانے کے بعد ایف آئی اے کے دفتر سے روانہ ہوگئیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے پر فریال تالپور دفتر پہنچیں تو ان کی گاڑی کو ہی دفتر کی حدود میں جانے کی اجازت دی گئی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک گھنٹے تک فریال تالپور سے تفتیش کی جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔