اسلام آباد:  احتساب عدالت میں نوازشریف کےخلاف دائر فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوئی جس میں نیب کے تفتیشی افسر محمد کامران پر سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے اپنی جرح مکمل کی۔احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ جرح مکمل ہونے کے بعد سماعت کل تک ملتوی ہو گئی۔ نواز شریف کےخلاف فلیگ شپ ریفرنس بھی حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ آج نواز شریف کو 62 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی دے دیا گیا۔کل نیب فلیگ شپ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے سے متعلق بیان دے گا۔